رو دونگی : ہانیہ عامر بھارتی مداحوں کے پیار پر جذباتی ہو گئیں

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی حکومت کی جانب سے ہانیہ عامر کے انسٹاگرام کو بلاک کیے جانے کے بعد بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) لگا کر اداکارہ کی پوسٹس پر کمنٹس کرنا شروع کردیے۔

ہانیہ عامر کا شمار اُن پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فین فالوونگ صرف ملک تک ہی محدود نہیں بلکہ بھارت میں بھی انہیں خوب سراہا جاتا ہے، تاہم پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بین کر ڈالے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد ہانیہ عامر سمیت متعدد شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر بلاک کردیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلاک کیے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوال کیا کہ ’یاد نہیں ستاتی؟

جہاں بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے، وہیں بنگلادیشی مداح بھی تبصرے کرنے آگئے۔

ایک بھارتی مداح نے کمنٹ کیا کہ وہ اپنے بھارتی دوستوں کو اداکارہ کا پیغام پہنچائیں گی، جس پر ہانیہ عامر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کچھ بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ فکر نہ کریں، بھارتی مریخ سے بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

ایک بھارتی مداح نے لکھا ’ہیلو ہانیہ، VPN کا سبسکرپشن لیا صرف تمہارے لیے، لَو فرام انڈیا‘ جسکے جواب میں ہانیہ عامر نے بھی لکھا ’لَو یو‘

ایک اور بھارتی مداح نے لکھا ’اٹس اوکے بےبی، ہم آپ کی پوسٹس مریخ سے بھی دیکھ لیں گے‘، جسکے جواب میں ہانیہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا ’صدقے‘

اسی طرح ایک اور بھارتی مداح نے لکھا ’ٹینشن مت لیجئے، ہم VPN لگا کر آگئے‘، جسکے جواب میں ہانیہ نے لکھا ’میں رو دونگی‘

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا آئیکون ہانیہ عامر، جو انسٹاگرام پر لاکھوں مداحوں کی ہردلعزیز تھیں، اچانک اپنے اکاؤنٹ کی انگیجمنٹ میں شدید کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔

Similar Posts