سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 42 غیرملکی افراد کو سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حج سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکہ مکرمہ کے علاقے ہجرہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 42 غیرملکی افراد کو گرفتار کر لیا، جو مختلف اقسام کی وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ میں موجود تھے اور حج کے ضوابط و ہدایات کی کھلی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حج آپریشن: 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
سعودی پولیس نے بتایا کہ انہیں پناہ دینے والے عناصر کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر کے مقررہ سزائیں دی جا سکیں۔
حکام نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حج صرف اجازت نامے کے اہل افراد کے لیے ہے اور جو باقاعدہ حج ویزا رکھتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پاکستان سے پہلی حج پرواز روانہ
خیال رہے کہ یاد رہے سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔