پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سڑکوں پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پارٹی تنظیمیں اور پارلیمنٹرینز احتجاج کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
علی اصغر نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے اپنی سفارشات مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہیں اور اب احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی حکمت عملی پر پارٹی میں مختلف آراء موجود ہیں جنہیں مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاجی پلاننگ میں پارٹی ورکرز کے تحفظ اور سہولت کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے گا تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے