ہرانے کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر کو انوکھا تحفہ

0 minutes, 0 seconds Read

ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کر رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود امن، محبت اور احترام کا پیغام دے رہا ہے۔

حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دے کر نہ صرف کھیل میں کامیابی حاصل کی، بلکہ انسانیت اور رواداری کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔

بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا

مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مقدس مٹی کا تحفہ دیا، جو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ پاکستانی عوام عزت، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی باکسر شعیب خان زہری نے انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی سکھ باکسر کو خوشی اور عقیدت سے اس مٹی کو چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر ہر پاکستانی کے دل کو فخر اور خوشی سے بھر دیتا ہے۔

شہیر آفریدی کا یہ اقدام صرف ایک کھیل کا واقعہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان امن، ہم آہنگی اور مذہبی احترام کے فروغ کی ایک مضبوط کوشش ہے۔

یہی ہے اصل پاکستان، جو محبت بانٹتا ہے، نفرت نہیں۔

Similar Posts