بھارت کی بربریت اور بلااشتعال حملے سے بہاولپور میں مسجد شہید ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کے حملے میں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، حملے سے مسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات پر حملے نہیں کیے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا ہے۔