دھرم شالا میں آئی پی ایل کا میچ اچانک ختم کردیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

دھرم شالا میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ اچانک ختم کردیا گیا، دہلی کپیٹلز اور پنجاب کنگز کے میچ کو 10.1 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا۔

بھارت کی ایک اور ڈرامہ بازی سامنے آگئی، خود پاکستان میں کھیلوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود ہی اپنے لیے خطرے کا واویلا شروع کردیا۔

دھرم شالا میں انڈین پریمیئر لیگ کا میچ اچانک ہی ختم کردیا گیا، میچ کے بعد ظاہر کیا گیا کہ پاکستان یہاں حملہ کرسکتا ہے۔

دھرم شالا میں دہلی کپیٹلز اور پنجاب کنگز کا میچ جاری تھا، 10.1 اوورز ڈالے جاچکے تھے کہ اچانک ہی میچ ختم کرنے کا فرمان آگیا۔

ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم پٹھان کوٹ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، بھارتی میڈیا پٹھان کوٹ پر حملے کا ڈھونگ رچارہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل دھرم شالا میں 11 مئی کو ہونے والا پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ بھی احمد آباد منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

Similar Posts