کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریلر نے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ہوئے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا، حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر تحویل میں لیا ہے۔ ریسکیو حکام خاتون کی لاش اور زخمی شخس کو اسپتال منتقل کردیا۔