ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ شروع ، بھارتی میزائلوں نے راولپنڈی، شورکوٹ اور چکوال میں بیسز کو نشانہ بنایا، جواب میں دہلی، راجستھان اور گجرات پر آگ برسا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
پاکستانی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں دہلی، راجھستان، اور گجرات نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان کا بھارت میں چار ایئر بیسز پر حملہ کیا گیا ہے، ایک براہموس سائٹ تباہ کردی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے فتح میزائل نے نئی دہلی میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا ہے۔