پاکستان نے کشمیر پر تعمیری سفارتکاری کی پیشکش کردی، دفتر خارجہ کا بیان جاری

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ”تعمیراتی سفارت کاری“ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ ”تعمیراتی سفارت کاری“ کے لیے تیار ہے، وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ وہ تمام مسائل خصوصاً جموں و کشمیر کے تنازع“ کو پرامن ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے چند گھنٹوں بعد طویل تحری بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت اور مسلسل اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم اسے اپنے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Similar Posts