ٹرمپ نے ایران سمیت 12 ممالک سے لوگوں کے امریکا آنے پر پابندی لگا دی

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک سے لوگوں کے امریکا آنے پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، افغانستان، لیبیا، سوڈان، یمن، صومالیہ، میانمار، چاڈ، کانگو، گنی، پیٹیریا اور ہیٹی کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی لگ گئی۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکن محبت کرنے والی قوم ہے۔ ہم پُرامن لوگ ہیں۔

یوکرین کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، روسی صدر پیوٹن

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کو بچا رہے ہیں، ہم نے کم وقت میں بہت کامیابیاں حاصل کیں۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھنا ہے۔ امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہوچکا ہے۔

آپریشن سندور کی ناکامی: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبہ میں بری کارکردگی دکھائی، آج مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Similar Posts