مختلف سطحوں سے ہلدی کے سخت داغ صاف کرنے کے 5 مؤثر طریقے

0 minutes, 0 seconds Read

اگر آپ کھانا پکانے کی شوقین ہیں تو آپ کوبخوبی اندازہ ہوگا کہ کچن میں کھانے کی تیاری کے دوران کچھ اجزاء ایسی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جو صفائی کے وقت سر درد بن سکتی ہیں۔

کچھ کھانے کی اشیاء ایسی ہیں جو آپ کے کچن کے کاؤنٹرز، دیواروں اور فرش پر داغ چھوڑ کر گڑبڑ کر دیتی ہیں۔

فرائنگ پین چکنا کرنے کیلئے کھیرے کا استعمال، انٹرنیٹ پر نئی بحث

ایسی صورتحال میں صفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے، مگر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں صفائی کےکئی ایسے طریقے موجود ہیں جوان داغوں سے نجات دلانے میں کار آمد ہیں۔

بیکنگ سوڈا سے ہلدی کے داغ صاف کرنے کے طریقے

بیکنگ سوڈا کا استعمال ان داغوں سے نجات پانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ماہرین بھی ان داغوں کی صفائی کے لیے بیکنگ سوڈا کے پیسٹ بنانے کا طریقہ تجویز کرتے ہیں جو نہ صرف مؤثر بلکہ قدرتی بھی ہے۔ یہ پیسٹ بیکنگ سوڈا اور پانی یا بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کو ملا کر بنایا جا سکتا ہے۔

عید قرباں میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے بہترین طریقے،غذائیت اور تازگی کا خاص خیال رکھیں

ماہرین کے مطابق یہ تمام سخت سطحوں کے لیے سب سے بہترین صفائی کے طریقوں میں سے ایک ہے۔ بیکنگ سوڈا کے اس طاقتور پیسٹ کا استعمال آپ کے کچن کی صفائی کو نہ صرف آسان بناتا ہے بلکہ یہ آپ کی سخت سطحوں کو بھی محفوظ اور چمکدار بناتا ہے۔

بیکنگ سوڈا کو تھوڑی مقدار میں پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں، یا اگر آپ کو زیادہ طاقتور صفائی کی ضرورت ہو تو ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کا استعمال کریں۔

پُرانی جیولری کو نئی جیسی چمکدار بنانے کا آسان گھریلو نسخہ

اس پیسٹ کو ہلدی کے داغ پر پھیلائیں۔

اسے تقریباً 10 سے 15 منٹ تک رہنے دیں تاکہ پیسٹ داغ کو نرم کر سکے۔

گول دائروں کی شکل میں مائکرو فائبر کپڑے یا غیر کھرچنے والے اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے آہستہ سے رگڑیں۔

اب انہیں اچھی طرح صاف کریں اور کنگھال لیں۔

گھر میں بغیر باغ کی ایک کٹنگ سے اپنا گلاب خود اُگائیں

اگر آپ بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کا مرکب استعمال کر رہی ہیں، تو اسے صرف ہلکے رنگ یا غیر حساس سطحوں پر استعمال کریں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

اگر آپ ہلدی کے داغوں کو صاف کرتے وقت تیزابیت سے بھرپور حل چاہتے ہیں، توصفائی کے ماہرین سفید سرکہ اور پانی کے 1:1 محلول کو تجویز کرتے ہیں۔ اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو یہ اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔

داغ پر سرکہ اور پانی کا محلول لگائیں۔

اسے 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں تاکہ محلول داغ کو نرم کر سکے۔

سرکلر حرکت میں سکریچ فری سپنج کا استعمال کرتے ہوئے اس حصےکو صاف کریں۔

ایک صاف، نم کپڑے سے پونچھ لیں۔

اگر ضرورت ہو تو عمل کو دوبارہ دہرائیں۔

پانی اور لیموں کا رس

ہلدی کے داغ صاف کرنے کے لیے پانی اور لیموں کے رس کا استعمال کریں۔ لیموں کا رس قدرتی طور پر تیزابیت رکھتا ہے اور یہ زیادہ تر سطحوں پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے کو بھی سرکہ کے طریقے کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سورج کی روشنی

ایک غیر معمولی اور قدرتی طریقہ جو آپ کے باورچی خانے میں ہلدی کے داغوں کو صاف کرنے کے لیے کام آ سکتا ہے وہ ہے سورج کی روشنی کا استعمال۔

ماہرین کے مطابق، یہ طریقہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ داغ کھڑکی کے قریب ہے اور براہ راست سورج کی روشنی حاصل کر سکتا ہے۔

سورج کی روشنی کو عموماً قدرتی طور پر پیلے رنگ کے کپڑوں کو سفید کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ طریقہ سخت سطحوں پر بھی ہلدی کے داغوں کو ہٹانے کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے۔

میلامین اسفنج کا استعمال

جب داغ بہت ضدی ہوں تو میلامین اسفنج ایک جادوئی حل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ اسفنج سخت سطحوں سے داغوں کو نکالنے میں مدد دیتا ہے، تاہم، یہ کھرچنے والے بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے ماربل یا پتھر جیسی حساس سطحوں پر اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔

ماہرین صفائی کا کہنا ہے کہ میلامین اسفنج استعمال کرنے سے پہلے کسی غیر واضح حصے پر اسپاٹ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے تاکہ سطح کو نقصان نہ پہنچے۔ اس اسفنج کو ہلکا سا گیلا کر کے، آپ اسے آہستہ آہستہ اسکرب کر کے ضدی داغوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ طریقے قدرتی اور مؤثر ہیں، اور آپ انہیں آزما کر اپنے کچن کی صفائی کو آسان بنا سکتی ہیں۔

Similar Posts