سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں، بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ سنگین نوعیت کا ہے، ایک گروہ بھارت اور پاکستان دشمنوں کے کہنے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔
حیدر آباد میں رہائشگاہ پر افطار عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارتی کا ادارہ ’را‘ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کروارہا ہے بدقسمتی سے اس میں ہمارے ہی لوگ استعمال ہو رہے ہیں۔
نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کریں گے، سندھ حکومت کا اہم اعلان
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ حل ہونا چاہیے، بلوچستان میں ان لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے جو مثبت سوچ رکھتے ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے حامی ہیں، اس طرح کا عمل پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم کا سمجھ نہیں آتا کہ وہ کون سی سیاست کررہی ہے، صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں نہروں کے معاملے پر واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ ہم ان نہروں کی حمایت نہیں کرسکتے۔
شرجیل میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں واگزار کروانے کا حکم دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا نہروں کے حوالے سے واضح موقف ہے، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا، سندھ کا ایک انچ پانی کم نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے کینالز کے معاملے پر قرارداد بھی منظور کرلی ہے، کراچی کے حصے کا پانی کراچی کو مل رہا ہے، حکومت سندھ کراچی کے پانی کیلئے حب کا پروجیکٹ چلا رہی ہے اور ہم کراچی کے ساتھ حد سے زیادہ انصاف کررہے ہیں۔
جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل میمن
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہم نے کراچی میں بھتے بند کرائے، پہلے ایک آواز پر ہڑتال ہوتی تھی وہ بھی ہم نے بند کرا دی۔
سینئر صوبائی وزیرکا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تمام پارکنگز ختم کرنے کا کہا ہے، سندھ میں اس وقت جتنی بھی پارکنگ ہیں وہ غیرقانونی ہیں۔