وزیراعظم کا چینی کی قیمت بڑھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی قیمت بڑھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ وزارت پیداوار نے شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز کو کل اسلام اباد بلا لیا۔

ذرائع وزارت پیدوارکے مطابق ایکسپورٹ اجازت دینے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز سے تحریری معاہدہ ہوا تھا چینی قیمت کی نہیں بڑھے گی، شوگر مل ایسوسی ایشن نے ایکسپورٹ اجازت پرمعاہدہ کیا تھا تاہم ایکسپورٹ کے بعد چینی کی قیمت 124 سے 170 روپے تک بڑھ گئی۔

رمضان المبارک میں کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان میں عوام کو چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، سٹے بازوں کی فہرست تیار کرلی، ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے، قیمت بڑھانے میں ملوث ملز مالکان کو گرفت میں لیا جائے گا۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا، متعدد شوگر ڈیلرز کو گرفتار اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔

Similar Posts