قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ بھارتی جارحیت اور اس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب پر ارکانِ اسمبلی اظہارِ خیال کریں گے۔

اس موقع پر ملکی سلامتی، دفاع اور خطے کی تازہ صورتحال پر بھی بحث متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کے اراکین کو سو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کی جائے گی

اجلاس میں پارلیمانی قائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان بھارت کے خلاف ممکنہ قرارداد بھی پیش کر سکتے ہیں، جبکہ قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کے لیے بیانات دیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دیگر اہم قومی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

Similar Posts