حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ایامِ حج کی آمد سے قبل روایتی انداز میں غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غلاف کو حج کے دنوں میں ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، جب دنیا بھر سے لاکھوں عازمینِ حج بیت اللہ شریف حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکّہ پہنچتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق، غلافِ کعبہ 15 ذوالحجہ تک زمین سے تین میٹر بلند رکھا جائے گا۔ یہ روایت کئی برسوں سے جاری ہے اور اس کا مقصد غلافِ کعبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
حج آپریشن: 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
ماضی میں متعدد مواقع پر دیکھا گیا کہ بعض جذباتی زائرین غلاف کو تبرک سمجھ کر نہ صرف اسے بار بار چھونے کی کوشش کرتے تھے، بلکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے یا دھاگے نکال کر تبرک کر طور پر اپنے ساتھ لے جاتے تھے، جس سے کے پیشِ نظر یہ اقدامات شروع کئے گئے تھے۔
نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹے میں کمی کا اعلان
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیت اللہ شریف کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں، اور غلافِ کعبہ کو اونچا کرنا انہی احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔
حج کے ایام میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن خانۂ کعبہ کے گرد سمٹ آتی ہے، اور ایسے میں اس کے تقدس کی حفاظت ہر مسلمان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔