چین کی بھارت پر کڑی ضرب، اروناچل پردیش کو نیا نام دیکر اپنا علاقہ قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں ایک اور محاذ پر بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا اس وقت لگا جب چین نے زنگنان (اروناچل پردیش) سے متعلق اپنا دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس علاقے کو باضابطہ طور پر اپنا حصہ قرار دے دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے اور اس کے مختلف مقامات کو چینی نام دینا چین کی خودمختاری کا مظہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں چین کی تاریخی و ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔

چینی مؤقف نے بھارت کے اُس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت اروناچل پردیش کو اپنی ریاست قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ مانتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سرحدی تنازع پر پہلے ہی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مودی کی ناقص پالیسیوں پربھارت میں آوازیں اٹھنا شروع، سابق بھارتی آرمی چیف کی کڑی تنقید

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد چین کی تازہ پوزیشن نے مودی سرکار کے لیے سفارتی محاذ پر مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے خطے کے ہر ہمسایہ ملک سے تنازع کھڑا کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلیل کرانے پر مودی کیخلاف کانگریس نکل آئی

چین کے اس اعلان کے بعد خطے میں نئی سفارتی و جغرافیائی کشیدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں بھارت کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر سکتی ہے۔

Similar Posts