کشیدہ حالات کے باوجود لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے پاکستان میں سیکیورٹی حالات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف نکلے۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں صرف ایئراسپیس کی بندش پر خدشات تھے۔
ڈیوڈ ویزا نے بتایا کہ پی سی بی نے وعدہ کیا تھا کہ چارٹرڈ فلائٹ پر بیرون ملک پہنچائیں گے، ایک ڈرون اسٹیڈیم کے قریب گرا تھا تو وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران ہم نے وہاں کوئی دھماکا یا ناخوشگوار واقعہ نہیں دیکھا، ہمیں تمام صورتحال سے آگاہ رکھا گیا، اپنے آپ کو پاکستان میں ہر وقت محفوظ سمجھا۔