پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان

0 minutes, 0 seconds Read

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکاری نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہاکی گراؤنڈ میں مودی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے اختتام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں جمعیت علمائے اسلام کا قافلہ گیا وہاں عوام کا سمندر امڈ آیا، جے یو آئی نے امت مسلمہ کی آواز بلند کی، جب غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے، بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید نے کہا کہ ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے جس پر جمعیت علمائے اسلام نے پورے ملک اس کی بھرپور مخالفت کی اور اپنا موقف منوایا، اہل غزہ کسی صورت تنہا نہیں ہے اگر حکمران اجازت دے تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد مودی نے الزام پاکستان پر لگا دیا، مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، مودی نے طاقت کے زور پر تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی تو پاکستان نے مودی کا جو حال کیا سب کے سامنے ہے، اسرائیل نے غزہ کے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کے مالک یہاں کے عوام ہیں، کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔

Similar Posts