امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صدارتی محل پہنچنے پر ٹرمپ کو روایتی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹلیجنس شراکت داری کا آغاز کیا۔ متحدہ عرب امارات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جانے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
ٹرمپ کا دہلی کو ایک اور جھٹکا، آئی فون کی پیداوار بھارت منتقل کرنے سے روک دیا
امریکی کمپنیز ڈیٹا سینٹرز آپریٹ کریں گی۔ اے آئی کیمپس نیو کلئیر، شمسی اور گیس توانائی کے ذرائع سے بجلی حاصل کرے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے یو اے ای کے امریکا میں کھربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کو سراہا۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے اسرائیل کو نظر انداز کر دیا
صدر ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے ہمراہ تاریخی شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا اور مسجد کی شان وشوکت، اعلی فن تعمیر دیکھ کر حیران رہ گئے۔