پاکستان شوبز کی مشہور سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری اور ان کے شوہر عون چوہدری کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
نور بخاری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔
اقرا عزیزنے بچے کو سرعام پیٹنے والے والد کو آڑے ہاتھوں لے لیا
نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں قرآنی آیت ”فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ“ کا حوالہ دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام انہوں نے ”دعا زہرہ“ رکھا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے لیے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کی دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی۔
نور بخاری اور عون چوہدری پہلے ہی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والدین ہیں۔
غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی
نور بخاری نے چند سال قبل اپنے شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ کر اپنے مذہبی عقائد کی جانب قدم بڑھایا تھا۔ وہ اپنی روحانی تربیت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی، عمران خان کی اہلیہ، کی شاگرد بھی ہیں۔
نور بخاری اور بشریٰ بی بی کی کئی تصاویر عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی سامنے آئی ہیں، جس سے ان کے روحانی تعلق کی جھلک ملتی ہے۔
دوسری شادی اور اسکرین پر واپسی کیسے ہوئی؟ تزئین حسین کا انکشاف
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری کے ساتھ ایک خوبصورت اور کامیاب زندگی گزارنے کی کوشش کی ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوش ہیں۔ ان کی زندگی میں اس خوشی کی اضافی خبر نے مداحوں کے دلوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔