’بھارتی میڈیا نے جھوٹی فتوحات کا جعلی بیانیہ پھیلایا‘، آکسفورڈ کے پروفیسر کی رپورٹ

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی میڈیا نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

آکسفورڈ میں صحافت کے پروفیسر راسموس کلیس نیلسن نے بھارتی پروپیگنڈے پر بڑا انکشاف کیا ہے۔

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر انکشاف – ’دونوں جوہری طاقتیں غصے اور ٹٹ فار ٹیٹ کی پوزیشن پر تھیں‘

پروفیسر راسموس کلیس نیلسن نے ڈنمارک کے معروف اخبار پولیٹیکن میں شائع مضمون میں لکھا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹی فتوحات کا جعلی بیانیہ پھیلایا اور نیوز چینلز نے غیر حقیقی جنگی مناظر دکھا کر بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔

بغل میں چھری منہ پر رام رام: قاتل بھارت کا ایک اور مکروہ عمل بے نقاب

پروفیسر راسموس نے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کو دہشت گرد قرار دے کر انسانی اقدار کی توہین کی، بھارتی حکومت نے پاکستان سے جڑے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرائے، یہاں تک کہ بی بی سی اردو، دی وائر جیسے معتبر ذرائع بھی بھارتی سنسر شپ کا نشانہ بنے۔

بھارت کی دم ٹیڑھی کی ٹیڑھی، پاکستان کو پھر دھمکی دے دی

انہوں نے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارتی سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر حملے کیے ہیں، جس میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ تاہم، پاکستان نے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

Similar Posts