اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہوائوں کیساتھ آندھی اورطوفان کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوارکردیا، گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،،تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور راولپنڈی ،،اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس طرح چند مقامات پرتیزبارش اورژالہ باری بھی متوقع ہے ، آندھی اور جھکڑ کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔