کراچی : گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور موسم شدید گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت تین سے چار ڈگری زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو کسی حد تک موسم کو معتدل رکھنے میں مدد دے رہی ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر، اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

ادھر صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے.

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھیں۔

Similar Posts