اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی اور ممکنہ سفارشات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Similar Posts