ذرائع کے کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد لائی جا سکتی ہے، اجلاس میں ضمنی ایجنڈا بھی لایا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی میں کل اہم قانون سازی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں اہم قانون سازی، توجہ دلاؤ نوٹسز اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ نے آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں وقفہ سوالات بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد لائی جا سکتی ہے، جب کہ ضمنی ایجنڈا بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر بجٹ سے متعلق قانون سازی کی جا سکتی ہے اور اہم مالی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور اسلام آباد سے ڈیرہ غازی خان موٹروے کی عدم موجودگی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی زیر بحث آئیں گے۔
اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس کل ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا جائے۔