انڈیا جھوٹے بیانیے پر آگ سے کھیل رہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

0 minutes, 0 seconds Read

بی بی سے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ انڈیا جھوٹے بیانیے پر آگ سے کھیل رہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو تیار ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اگر جنگ تھوپی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انڈیا جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، ہم ہمیشہ جنگ کے لیے تیار ہیں، اگر جنگ چاہیے تو جنگ ہی سہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایٹمی جنگ ’محض بیوقوفی‘ ہوگی، یہ ایسا راستہ ’باہمی تباہی‘ کا باعث بن سکتا ہے، جوہری جنگ ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، انڈیا گھمنڈ کا شکار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت جس طرح بیانیے کو فروغ دے رہا ہے تو تنازع موجود ہے، اس تنازع میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جا سکتی ہے۔

Similar Posts