پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب اسمبلی میں 14 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے جبکہ ایوان میں سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پیش کی۔ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 14 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25) کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر43) بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ دی ڈرگز( ترمیم) بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظورکیا گیا۔

صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر45)، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025 کے علاوہ کمپنیوں کے منافع (کارکنوں کی شرکت) (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025، صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025 ، پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025 ، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025 ، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025 ، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025 اور پنجاب اینٹی ٹیرارازم ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

Similar Posts