دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔
ٹرمپ نے قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون قبول کرلیا
ایک وائرل ویڈیو جو طیارے میں سوار ایک مسافر نے بنائی، میں دکھایا گیا کہ کس طرح ژالہ باری طیارے کو نقصان پہنچا رہی تھی، جس کے باعث جہاز کے کیبن کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں مسافروں کو واضح طور پر پریشانی کی حالت میں مبتلا دکھایا گیا، اور جیسے ہی طیارہ سخت موسمی حالات سے گزرتا، کیبن میں غم و غصہ اور گھبراہٹ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو باحفاظت باہر نکالا گیا۔ تاہم، طیارے کو زیادہ نقصان پہنچا کہ ایئرلائن نے اسے ”ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ“ (AOG) قرار دے دیا۔