نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ 2025 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔
ترجمان نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ مارچ میں فیول کی لاگت میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر فیصلہ تفصیلی جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا، اور منظوری کی صورت میں اس کا اطلاق صرف جون 2025 کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔
بجلی صارفین کے لیے بری خبر: بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
یاد رہے کہ نیپرا ہر ماہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت کرتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو فیول قیمتوں میں کمی یا اضافے کا ریلیف یا بوجھ منتقل کرنا ہوتا ہے۔