کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے 4 ٹیریاسانٹا کے ایک فوجی رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔ حادثہ کا مقام ماؤنٹگمری-گیبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے دو میل سے زائد مشرق میں واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

امریکہ میں بڑھتے فضائی حادثے، کیا ہوگا اگر کوئی طیارہ وائٹ ہاؤس سے جا ٹکرائے؟

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ چیف فائر ڈیپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے بتایا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا۔

میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک

ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، کوئی سامنے نظر نہیں آرہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سیسنا 550 طیارہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جہاز میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

Similar Posts