یونان میں اسمگلنگ میں ملوث مبینہ گروہ کے سرغنہ سمیت 12 افراد گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

یونانی پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کے اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے پاسپورٹ برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسمگلنگ کیس میں ملوث اب تک مبینہ گروہ کے سرغنہ سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری

غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حمل کے 500 سے زائد کیسز کا پردہ فاش ہوچکا ہے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 4 دستاویزات کی جعلی لیبارٹریز بھی پکڑی جا چکی ہیں۔

Similar Posts