خیبرپختونخوا : چار ماہ میں 116 خواتین جان سے گئیں

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا میں خواتین کے قتل کے واقعات میں خوفناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں 116 خواتین کو قتل کیا گیا، جن میں سے بیشتر واقعات دیرینہ دشمنی، گھریلو تنازعات اور ذاتی جھگڑوں کا شاخسانہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کے ان واقعات میں مردان ڈویژن سرفہرست رہا جہاں 40 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا جہاں 29 خواتین قتل ہوئیں۔ پشاور ڈویژن میں 19 اور کوہاٹ میں 7 خواتین کے قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ان کیسز میں مجموعی طور پر 147 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد کیسز میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف پرتشدد جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی، عوامی آگاہی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی نہایت ضروری ہے تاکہ اس خطرناک رجحان پر قابو پایا جا سکے۔

یہ صورتحال صوبے میں خواتین کے تحفظ اور فوجداری نظام انصاف کی مؤثر عمل داری پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے۔

Similar Posts