کراچی: ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کی رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگرکر لڑکی جاں بحق ہوگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک 20 سالہ لڑکی بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ لڑکی کی شناخت مہراب کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا۔

لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ والدین کے مطابق لڑکی نے دوپہر کو اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا۔ والدین نے چابی سے دروازہ کھولا تو کمرے میں لڑکی موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق جب والدین نے عمارت کی گیلری سے نیچے دیکھا تو وہاں لڑکی کی لاش پڑی ہوئی تھی، جو عمارت کی پچیسویں منزل سے کودنے کے بعد جاں بحق ہوئی۔ والدین نے پولیس کو اس واقعے کی تفصیلات فراہم کیں۔

پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے تاکہ لڑکی کے گرنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Similar Posts