بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے باعث کراچی میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے باعث کراچی میں آج سے شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی نظام کے سبب شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کا پارہ آج چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ سمندر کے قریب واقع علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔ گرمی کی اس شدید لہر کے دوران شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے، دھوپ میں سفر سے گریز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں سے تباہی، مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہونے کا امکان ضرور موجود ہے، تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی۔ فی الوقت پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کسی قسم کے براہِ راست خطرے کا سامنا نہیں ہے، لیکن سمندری نظام کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

آئندہ ہفتے کے دوران سندھ کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جو گرمی کی شدت میں وقتی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ موسمی حالات بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ کے نظام سے جڑے ہوئے ہیں، جو چند دن مزید جاری رہ سکتے ہیں۔

لاہور میں شدید طوفان؛ کراچی سے آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اگلے چند روز شدید گرم اور حبس زدہ ثابت ہو سکتے ہیں، ایسے میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔

Similar Posts