جلد کا کینسر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے، جس میں لاکھوں افراد ہر سال متاثر ہوتے ہیں۔ یہ کینسر ابتدائی طور پر معمولی نظر آنے والی جلد کی علامات سے شروع ہو سکتا ہے، جو کہ بغیر کسی خاص توجہ کے نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ لیکن جلد کے کینسر کے ابتدائی علامات کو سمجھنا اور ان کا فوری علاج کرنا زندگی کو بچا سکتا ہے۔
معروف ہیروڈ ٹرینڈ ماہر امراض جلد، ڈاکٹر ڈینیئل سوگائی، نے جلد کے کینسر کے کچھ ایسے اہم نشانیاں بیان کی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
جلد کے کینسر کا خطرہ دنیا بھر میں مسلسل بڑھ رہا ہے، اور ہر سال لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ 2022 میں، عالمی ادارہ صحت (WHO) نے میلانوما کے تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز کی رپورٹ کی تھی، جو کہ جلد کا ایک انتہائی خطرناک کینسر ہے۔ اس کے علاوہ، اس سال 60 ہزار افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
خواتین ہوشیار!!! ایک دوسرے کا میک اپ استعمال کرنا کس بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے؟
ڈاکٹر ڈینیئل سوگائی، جو ایک معروف ہارورڈ ٹرینڈ ماہر امراض جلد ہیں، نے حال ہی میں عوام کو جلد کے کینسر کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کے مطابق، جلد پر جو معمولی سی دھبے یا دانے نظر آتے ہیں، وہ بعض اوقات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سوگائی نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو میں کہا، ’اگر آپ کے چہرے پر پمپل یا دانہ ہو اور وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک ختم نہ ہو، تو فوراً اپنے ماہر امراض جلد سے رابطہ کریں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ جو جگہ مسلسل خون آنا شروع کر دے اور نہ ٹھیک ہو رہی ہو، وہ بھی جلد کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔
آپ کے کیل مہاسے کہیں تولیے کی وجہ سے تو نہیں؟ جانئے
یہ علامات خاص طور پر ’بیسل سیل کارسینوما‘ کے لئے اہم ہو سکتی ہیں، جو جلد کا سب سے عام کینسر ہے۔ امریکہ میں ہر سال 3.6 ملین افراد اس کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر سوگائی کے مطابق، بیسل سیل کارسینوما عام طور پر جلد پر ایک چمکدار اور شفاف دھبہ، سکیلے والی جگہ، یا سیاہ، بھوری یا نیلی رنگ کی پھاڑی کے طور پر ظاہر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیسل سیل کارسینوما کے خلیات، جو جلد کی سطح پر نئے خلیے بناتے ہیں، درخت کی شکل میں خون کی نالیاں بناتے ہیں، جو اس کینسر کو خون بہانے میں مزید مدد دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد کے مختلف رنگوں کے افراد میں بھی یہ کینسر پیگمینٹڈ (رنگت والی) شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
سالہ نوجوان نے اسکن کینسر کے علاج میں مددگار صابن تیار کرلیا
ڈاکٹر سوگائی نے مزید کہا کہ جلد کے کینسر کی علامات کو نظرانداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ تمام افراد، خصوصاً وہ جو جلد پر کسی بھی تبدیلی یا دھبے کو محسوس کریں، کو فوری طور پر ماہر امراض جلد سے رابطہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
جلد کے کینسر کی ابتدائی تشخیص اور علاج سے زندگی بچائی جا سکتی ہے، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی یا نشان فوری طور پر نظرانداز نہ کیا جائے۔