اسحاق ڈار کا دو روزہ دورہ ہانگ کانگ؛ کل عالمی ثالثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کرینگے

0 minutes, 0 seconds Read

اسحاق ڈار دو روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران کل عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کرینگے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ثالثِی، سفارتکاری، مذاکرات پر مبنی سوچ پر یقین رکھتا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ عالمی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق افتتاحی کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن کی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ ثالثی، سفارتکاری اور بات چیت پر مبنی پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے، اور اس عالمی فورم میں شرکت اسی سوچ کا تسلسل ہے۔

Similar Posts