آزاد کشمیر کے علاقے تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں جا گری، 5 اہلکار جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

باغ آزادکشمیر میں تولی پیرکےمقام پر پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں پولیس وین میں سوار پانچ پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

آزادکشمیر کے علاقے تولی پیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں کی وین گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار تمام پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ رات کے وقت پیش آیا، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Similar Posts