آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

0 minutes, 0 seconds Read

آسٹریلیا کی مسلمان خاتون سینیٹر فاطمہ پے مان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ساتھی رکن کے خلاف پارلیمان کے نگراں ادارے میں شکایت درج کرائی ہے، جس نے مبینہ طور پر انہیں شراب پینے اور میز پر رقص کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ سینیٹر نے بتایا کہ ایک پرانے ساتھی نے ایک سرکاری تقریب میں شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر فاطمہ نے بتایا کہ ساتھی رکن نے ان سے کہا کہ چلو تمہیں شراب پلاتے ہیں اور تمہیں میز پر رقص کرتا دیکھیں گے۔

81 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، منیٰ و عرفات میں تیاریاں

آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ نے ساتھی شخص سے کہا کہ میں یہاں ایک حد کھینچ رہی ہوں دوست، بعد ازاں انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور مذکورہ شخص کون تھا۔


ایٹمی طاقت قابو سے باہر، یورینیم سے پورا بھارتی گاؤں بیمار و معذور

افغانستان میں پیدا ہونے والی فاطمہ پے مان آسٹریلوی پارلیمان میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں۔ ان کے انتخاب کو اقلیتوں کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

Similar Posts