گرمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کراچی کے شہری سڑکوں پر، بدترین ٹریفک جام

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، گولیمار، لسبیلہ ،بزنس ریکارڈر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے شدید ٹریفک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث گولیمار، لسبیلہ، بزنس ریکارڈر روڈ اور اطراف کی اہم شاہراہوں پر عوامی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام 6 بجے سے بغیر کسی اطلاع کے علاقے کی بجلی بند ہے، روزانہ کا معمول ہے، 2 گھنٹے بجلی آتی ہےاور 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تاہم کئی گھنٹے احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

کراچی: مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات

کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون سمیت 8 افراد زخمی

دوسری جانب ملیر 15 نیشنل ہائی وے پر بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے قائد آباد آنے جانے والے دونوں ٹریک بند کردیے، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونیوالی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، بجلی سے متعلق معلومات کیلئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر رابطہ کریں۔

Similar Posts