سیدو میڈیکل کالج سوات میں کے پی سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے زیر اہتمام ”اساتذہ اور طلباء کے کردار برائے امن، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی“ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں طلبہ و اساتذہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خضدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) نے خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند نظریات کے خلاف تعلیم، آگاہی اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے مؤثر جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں منعقدہ یکجہتی واک میں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا ”خضدار کے شہید طلبہ کو انصاف دو، خاموشی غداری ہے“، ”ہم اے پی ایس ہیں، ہم خضدار ہیں، ہم ابھریں گے“، “ نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے“۔
یہ نعرے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور دہشت گردی، فتنۂ ہندستان اور فتنۂ خوارج کے خلاف ان کے پختہ عزم کی عکاسی کر رہے تھے۔
سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے امن، اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔