کبھی کبھی قسمت یوں بھی مہربان ہوتی ہے۔ ایک خوش قسمت امریکی جوڑے نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر 20 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر اس موقع کو خاص بنادیا۔ مشیگن کی 44 سالہ خاتون نے بتایا کہ ان کے لئے آج کا یہ دن حیرت انگیز واقعے سے بھرپور ہو گیا۔
خاتون نے مشیگن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر روایتی طور پر کھیلنے والے ’ڈائمنڈ اینڈ گولڈ‘ اسکریچ ٹکٹ خریدے۔ دونوں کو اس گیم میں دلچسپی تھی اور اکثر ایک ساتھ ٹکٹ کھیلتے تھے۔ اس بار بھی دونوں نے جشن کے دن ایک ساتھ اسکریچ کیا، اور شوہر نے 20 لاکھ ڈالر (پاکستانی 56 کروڑ 42 لاکھ) کا سب سے بڑا انعام جیت لیا، مگر انہیں شروع میں یقین ہی نہ آیا کہ یہ سچ ہے، یہ حقیقت ہے۔
خواب نے 15 لاکھ ڈالرز کا انعام جتوا دیا، ملازمت سے فارغ شخص کی بڑی لاٹری
دونوں نے ٹکٹ کو اسٹور پر اسکین کرایا تاکہ تصدیق کر سکیں، مگر پھر بھی یقین نہ آیا۔ آخر کار، ایک دوست کی مدد سے انہوں نے لاٹری کی ایپ پر ٹکٹ اسکین کیا اور تب جا کر انہیں پکا یقین ہوا کہ وہ 20 لاکھ ڈالر کے جیتنے والے خوش نصیب ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری پر قسمت مہربان
خاتون نے بتایا، ’ہم اس وقت خوشی اور حیرت سے کپکپا رہے تھے، یہ ہماری شادی کی سالگرہ پر سب سے بڑا تحفہ تھا۔ ہمیں ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ ایسا خوش نصیب موقع ہماری زندگی میں آیا۔‘