رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینے میں پاکستان کو ترسیلات زر 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

0 minutes, 0 seconds Read

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ فروری کے مہینے میں یہ رقم 3.12 ارب ڈالر رہی۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ”مالی سال 2025 کے جولائی تا فروری کے دوران ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 24.0 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال 2024 کی اسی مدت میں یہ رقم 18.1 ارب ڈالر تھی۔“

فروری 2025 میں ترسیلات زر 3.119 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو فروری 2024 کے مقابلے میں 38.6 فیصد زیادہ اور جنوری 2025 کے مقابلے میں 3.8 فیصد زائد ہیں۔

فروری 2024 میں ترسیلات زر 2.25 ارب ڈالر تھیں جبکہ جنوری 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3.003 ارب ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔

فروری 2025 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے آئیں، جن کی مالیت 744.4 ملین ڈالر رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 652.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 501.8 ملین ڈالر، اور امریکہ سے 309.4 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

اس کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک سے 306.6 ملین ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 340.3 ملین ڈالر، آسٹریلیا سے 67.8 ملین ڈالر، کینیڈا سے 56.4 ملین ڈالر، جنوبی افریقہ سے 30.4 ملین ڈالر، ملائیشیا سے 12.7 ملین ڈالر، ناروے سے 9.8 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 9 ملین ڈالر، اور جاپان سے 5 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

Similar Posts