حج آپریشن کا آخری روز: 86 ہزار955 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے آپریشن کا آج آخری روز سرکاری حج اسکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ آخری روز چار پروازوں سے 1305 عازمین مکہ مکرمہ پہنچیں گے.

پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا قومی آپریشن آج اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 86,955 عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جا چکا ہے۔

آج آپریشن کے آخری دن مزید چار حج پروازوں کے ذریعے 1,305 پاکستانی عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، جس کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری عازمین کی مجموعی تعداد 88,260 ہو جائے گی۔

یہ حج آپریشن 29 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 33 روز تک جاری رہا۔ ابتدائی 15 دنوں میں زیادہ تر پروازیں مدینہ منورہ کے لیے چلائی گئیں، بعد ازاں عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 342 حج پروازیں چلائی گئیں۔

نجی حج اسکیم کے تحت اب تک 22,075 پاکستانی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ 25,698 پاکستانی نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔ حج آپریشن میں پاکستان کی قومی ایئر لائن، نجی فضائی کمپنیاں اور سعودی ایئر لائنز نے حصہ لیا۔

دریں اثنا، منیٰ اور عرفات میں خیموں کی تنصیب، رہائش، خوراک اور دیگر انتظامات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے 470 حج ناظمین تعینات کیے گئے ہیں جو ہر ناظم 188 عازمین کی رہنمائی اور معاونت پر مامور ہوں گے۔

Similar Posts