ترکیہ میں بھارتی یرٹیوبر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس نے ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کی، سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ویڈیو میں بھارتی یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے تھے، تاہم انڈیا کا جھنڈا نہ ہونے پر اس نے نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا جس پر ترکیہ کی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔
یوٹیوبر دکاندار سے بھارتی جھنڈے کا پوچھتا ہے، جھنڈا نہ ملنے پر وہ کہتا ہے کہ آئندہ وہ دکان دار کے لیے بھارتی جھنڈا لیتا آئے گا، تاہم بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکان سے باہر چلا جاتا ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات پر کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیئے
ترک میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ترک حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ ترک خواتین کے بارے میں ہندوستانی یوٹیوبر کے تضحیک آمیز تبصروں نے بھی بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا۔
بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر بھارت کو اختلاف ہوا۔ اس اعلان کے بعد بھارتی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ترکیہ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔