امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق ایک حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا کر رکھ دیا۔
بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بائیڈن دراصل 2020 میں قتل کر دیے گئے تھے اور تب سے ان کی جگہ ایک مسخرے نے لے لی۔
رپورٹ کے مطابق پوسٹ میں دراصل یہ لکھا گیا تھا کہ ’بائیڈن کو پھانسی دی گئی تھی اور ان کی جگہ روبوٹک انجینئرڈ، اور ایک بے ذہن مخلوق نے لے لی ہے۔‘

ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کو اس کا فرق معلوم ہی نہیں ہے۔ پوسٹ میں مختلف ہیش ٹیگز بھی شامل کیے گئے تھے۔
یوکرین نے روس کے اندر طویل فاصلے تک بنا اڑائے ڈرون کیسے پہنچائے
ٹرمپ نے اس پوسٹ کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا، جو ایک نایاب اقدام سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ایک انتہائی سازشی نظریے کو فروغ دیا گیا ہے۔ پوسٹ کے اختتام پر ڈیموکریٹس کو طنزیہ انداز میں نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایلون مسک نے آنکھ کے قریب نشان سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا
یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بائیڈن کی صحت نازک موڑ پر ہے، خاص طور پر ان کے حالیہ انکشاف کے بعد کہ انہیں اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد متوقع ہے، ٹرمپ
تاہم اپنی متنازعہ پوسٹ کے باوجود صدر ٹرمپ نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے جو بائیڈن سے صحت کے حوالے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔