جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔
دیرپا جنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور آبی معاہدے کا ہونا ضروری ہے، بلاول بھٹو
سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ نظر سامنے رکھنے کی درخواست کی، تاہم ملائیشیا نے حامی نہیں بھری۔
پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل
بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے پاکستان کی طرف داری کی۔