پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج (جمعرات) کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ پاکستان میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار687 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار270 روپے کا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 3400 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Similar Posts