صبح کی کافی خواتین کو کیوں ذہنی طور پر تیز اور جسمانی طور پر مضبوط رکھتی ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

کافی صرف ایک مشروب نہیں، بلکہ صحت کا خزانہ ہے۔ یہ دن کے آغاز کا پسندیدہ حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اہم طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور یہ مشروب خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے، دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اور موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے۔

صبح یا رات ، دار چینی کا پانی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟

ہارورڈ یونیورسٹی کی محقق ڈاکٹر سارہ مہدوی کی سربراہی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ خواتین جو درمیانی عمر میں کیفین والی کافی پیتی ہیں، ان میں بڑھاپے میں جسمانی طاقت، ذہنی وضاحت اور بہتر صحت برقرار رکھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکہ میں ہونے والی ”نیوٹریشن 2025“ کانفرنس میں پیش کی گئی، جس میں 30 سال تک تقریباً 47,500 خواتین کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔

میٹھے ذائقے اور جازبِ نظر رنگت والی ’چیریز‘ کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ رکھیں؟

نتائج سے پتہ چلا کہ روزانہ مناسب مقدار میں کافی پینے والی خواتین نے بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کا مظاہرہ کیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح کے وقت کافی پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر اٹھنے کے 30 سے 60 منٹ بعد کافی پینے سے جسم کے قدرتی جاگنے کے نظام کو تقویت ملتی ہے۔ صبح کا یہ کپ صرف نیند دور کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ دن بھر کی توانائی، توجہ اور موڈ کا تعین بھی کرتا ہے۔

کیوں شام 4 بجے آلو سموسہ کھانے کا دل چاہتا ہے؟ جانیےاسکے پیچھے کی سائنس

اس کے علاوہ صبح کی کافی دماغی تیزی بڑھاتی ہے، جسمانی چستی میں اضافہ کرتی ہے، موڈ کو بہتر بناتی ہےاور دن بھر کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالتی ہے

اس کے علاوہ، دن کے آغاز میں کافی پینے سے رات کی نیند پر منفی اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں، جو عموماً شام یا رات کو کیفین لینے سے پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگرچہ کافی کے فوائد بہت ہیں، لیکن اسے اعتدال میں پینا ضروری ہے۔ بہت زیادہ کیفین لینے سے بے چینی، نیند کی خرابی اور دل کی دھڑکن جیسی کیفیات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جلد کو جوان، تروتازہ اور داغ دھبوں سے پاک رکھنے کا قدرتی راز

کافی، جب درست وقت پر اور مناسب مقدار میں پی جائے تو نہ صرف دن کی شروعات کو بہتر بناتی ہے بلکہ طویل مدتی صحت کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

لہٰذا اگلی بار جب آپ صبح کا پہلا کپ تیار کریں، تو یہ جان کر سکون محسوس کریں کہ آپ صرف ایک مشروب نہیں پی رہے، بلکہ اپنی صحت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Similar Posts