وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات اور ترقی کا عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہو سکتا، اس کے لیے وقت اور تسلسل درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں ایسے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے میں معاون ہوں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں اور آج مختلف حلقے اس بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی استحکام کو آگے لے جانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
قومی اقتصادی سروے تیار، معیشت کی شرح نمو میں بہتری، بجٹ خسارے میں کمی
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں جواستحکام آیا ہے اس کو آگے لے کرجائیں گے۔