ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا زیادتی ہے، افسوس وزیر اعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے، کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپورکام کیا۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، افسوس ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلیٰ کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔ کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں صفائی بے مثال ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا کام مثالی ہے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے بھرپور محنت کی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس عید کے اصل ہیرو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ورکر ہیں۔